Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لالو جی مجھے معاف رکھیں!

پٹنہ۔۔۔۔۔وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے پچھلے دنوں استعفیٰ دینے سے پہلے لالو پرساد یادو سے مختصر ٹیلیفونک گفتگو کی تھی اور انہوں نے کہا تھا کہ ’’لالو جی مجھے معاف کردیں‘‘۔مہا گٹھ بندھن توڑنے سے صرف 10منٹ پہلے نتیش نے لالو کو فون کیا اور کہا تھا کہ 20ماہ حکومت چلانے کے بعد میں اب کچھ نہیں کرسکتا اور عہدہ چھوڑ رہا ہوں تاہم لالو نے ان سے کہا کہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں لیکن وزیر اعلیٰ بہار فیصلے پر قائم رہے اور 10منٹ بعد ٹی وی پر خبرچل رہی تھی کہ نتیش نے آر جے ڈی اور کانگریس کے ساتھ ناتہ توڑ لیا ہے۔ بعد میں اس بات کی تصدیق ہوگئی کہ وہ بی جے پی سے مل کر حکومت قائم کرنے جارہے ہیں۔نئی حکومت میں 27وزراء شامل ہیں ،24کا تعلق جنتا دل یو،12کا بی جے پی اور ایک وزیر کا تعلق ایل جے پی سے ہے۔

شیئر: