جوہانسبرگ۔۔۔۔جنوبی افریقہ میں ایک بے خوف ہاتھی نے تالاب کے گرد چکر لگانے والے 2شیرنیوں کو بھاگنے پر مجبور کردیا ۔بتایا جاتا ہے کہ نوجوان ہاتھی قریب ہی گھوم رہا تھا ۔ اس نے دیکھا کہ 2شیرنیاں جھاڑیوں کے قریب سے پانی پینے کیلئے تالاب کے قریب آرہی ہیں۔ہاتھی کو برداشت نہیں ہوا،وہ چپکے چپکے آگے بڑھنے لگا جیسے ہی شیرنیوں کی نظر اس ہاتھی پر پڑی انہوں نے راہ فرار اختیار کرنے میں غنیمت سمجھی۔