Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈپریشن کس طرح دل کو نقصان پہنچاتا ہے؟

واشنگٹن۔۔۔۔ہمبرگ میں ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ڈپریشن کے نتیجے میں دل کو نقصان پہنچ سکتاہے۔ دماغی بیماری سے دل کے مریضوں کو جلد موت کی نیند سلانے کا خطرہ دگناکردیتی ہے جبکہ اس کے جسمانی اعضاء پر بھی مضر اثرات پڑتے ہیں۔ ریسرچرز نے جو جائزہ رپورٹ تیار کی ہے اس کے مطابق ایسے لوگ جو دل کی بیماریوں میں مبتلا ہیں اگر انہیں ڈپریشن ہوتو وہ جلد ہی فوت ہوجاتے ہیں۔ اسی ڈپریشن کی وجہ سے مریض صحت مند زندگی گزارنے کے لائق نہیں رہتا جبکہ دماغی بیماری کے نتیجے میں پورا جسم متاثر ہوتا ہے۔ یہ رپورٹ پچھلے 10سال میں 24ہزار مریضوں کے جائزے کے بعد تیار کی گئی ہے۔

شیئر: