واشنگٹن۔۔۔۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ آ پ کی کار میں آلودگی کی مقدار ا ن کیمیکل سے بھی زیادہ ہوتی ہے جن سے انسان بیمار ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ سانس ، دل کی بیماریاں ، کینسر اور دماغی بیماریاں بھی لاحق ہوسکتی ہیں۔سائنسدانوں نے ایک رپورٹ میں کہا کہ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ انتہائی آلودہ سڑک پر گاڑی چلانا محفوظ ہے تو اس بارے میں دوبارہ غور کیجئے کیونکہ ایک نئی جائزہ رپورٹ کے مطابق کار کے اندرونی حصے میں انتہائی ضرررساں گرد بھری ہوتی ہے۔ نارتھ کیرولینا یونیورسٹی کے پروفیسر نے ایک رپورٹ میں کہا کہ ان ذرات کی وجہ سے جسم ایسے کیمیکل پیدا کرنا شروع کردیتا ہے جو سانس لینے میں مشکلات پیدا کرتے ہیں۔اٹلانٹا کے نواحی علاقوں میں رش کے دوران مختلف کاروں میں سوار لوگوں کی صحت کا جائزہ لیا گیا ۔ ان کا کہنا ہے کہ جیسے ہی صبح سورج طلوع ہوتا ہے سڑکیں گرم ہونے لگتی ہیں اور اس کی وجہ سے آلودگی فضا میں پھیلتی ہے۔