واشنگٹن۔۔۔۔دنیا بھر میں ذیابیطس اور موٹاپے کی بیماریاں بڑھنے کے بعد برطانیہ کی یونیورسٹی لیوز نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں انسان کے جسمانی نظام پر نیند کے اثرات معلوم کئے گئے ہیں۔پچھلی ریسرچ میں یہی کہا گیا تھا کہ ایسے لوگ جوناکافی نیند لیتے ہیں اور اوسطاً روزانہ 7گھنٹے سے کم سوتے ہیں ان میں وزن بڑھنے کا خطرہ زیادہ ہے۔ سائنسدانوں نے 19سے65سال کی عمر کے 16515افراد کے صحت کے اعدادو شمار کا جائزہ لیا۔ ان سے سوال کیا گیا کہ وہ کتنے گھنٹے سوتے ہیں اور خوراک میں کیا استعمال کرتے ہیں۔ جائزہ رپورٹ میں کہا گیا کہ جو لوگ اوسطاً 6گھنٹے کی نیند لیتے ہیں ان کی کمر ایسے لوگوں سے 3سنٹی میٹر بڑھی ہوئی ہوتی ہے جو رزانہ 9گھنٹے سوتے ہیں ان کے مزید مٹاپے کا خدشہ بھی رہتا ہے۔کم سونے والوں کا ایچ ڈی ایل کولسٹرول یعنی اچھے کولسٹرول کی سطح بھی کم سونے والوں کی نسبت کم ہوتی۔اس کے علاوہ کم سونے والے صحت مند خوراک بھی نہیں کھاتے۔