نئی دہلی۔۔۔۔وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ میری حکومت ہند کو ترقی کی نئی بلندیوں تک پہنچائے گی۔اتوارکو ’’من کی بات‘‘ ریڈیو پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے سیلاب کی صورتحال پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ سرکاری ادارے ،فوج ، نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس ،سب ہی متاثرین کی مدد کررہے ہیں۔سب سے زیادہ کسان متاثر ہوئے ہیں اور میری حکومت فصلو ں کے نقصان پر انہیں تیزی سے معاوضہ دینے کیلئے کوشاں ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ میں نے حال ہی میں ویمنز کرکٹ ٹیم سے ملاقات کی ،ورلڈ کپ نہ جیتنے پر وہ افسردہ تھیںلیکن پہلی مرتبہ ہند کے عوام نے شکست کو قبول کیاکیونکہ ٹیم نے پورے ملک کے دل جیتے تھے۔ ہماری لڑکیاں نئی بلندیوں پر پہنچی ہیں جس پر ہمیں فخر ہے۔ آزاد ہوئے 70برس ہوچکے ہیں ،ہمیں 2017ء کو ’’سنکلپ‘‘سال بنانا چاہئے۔انہوں نے جدوجہد آزادی کا بھی ذکر کیا اورکہا کہ لوگوں نے اس ملک کیلئے بڑی قربانیاں دیں۔