نئی دہلی-----بہار میں ضلع لکھی سرائے کی ایک عدالت نے قتل کے جرم میں ہفتہ کو6مجرموںکو عمر قید کی سزاسنا ئی۔ فاسٹ ٹریک کورٹ کے جج وشوناتھ پرساد نے معاملہ کی سماعت مکمل کرنے کے بعد ضلع کے سوریہ گڑھا تھانہ علاقہ کے کھرا گاؤں کے ٹائٹل یادو، رام غلام یادو، جناردن یادو، مکیش یادو، نندن یادو اور وجے یادو کو تعزیرات ہند کی دفعہ 302 کے تحت گاؤں کے ہی تارنک یادو کے قتل کا مجرم قرار دینے کے بعد یہ سزا سنائی ہے۔ عدالت نے قصورواروں پر10 ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا۔ فرد جرم کے مطابق زمین کے تنازعہ پر قصورواروں نے 8 جولائی 2003 کو تارنک یادو کو چرنہا گاؤں میں گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔