مونی رائے کی بالی وڈ میں انٹری
اتوار 30 جولائی 2017 3:00
چھوٹی اسکرین سے شہرت حاصل کرنےوالی اداکارہ مونی رائے اب بالی وڈ فلموں میں کام کرینگی۔معروف بالی وڈ ہدایتکار رتیش سدھوانی نے انھیں اپنی نئی فلم’’ گولڈ‘‘میں اکشے کمار کےساتھ لیڈ رول کے لئے چن لیا ہے۔ہندوستانی میڈیا کے مطابق رتیش کا کہنا ہے کہ انہوں نے مونی کو ان کے ٹیلنٹ کی بنا پر اپنی فلم میں رول دیا ہے، کسی کے کہنے پر نہیں۔ فلم آڈیشن کے بعد ہی مونی کو اس کردار کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔واضح ہو کہ اس سے قبل یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ مونی رائے کو سلمان خان کی سفارش پر فلم میں کام دیا گیاہے۔ مونی رائے ہندوستانی ٹی وی اسکرین کی مشہور اداکارہ ہیں۔ انھوں نے ڈرامہ سیریل خوب شہرت کمائی۔مونی کی نئی فلم گولڈ اگلے برس اگست 2018 میں ریلیز ہوگی۔