Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمہوریت میں سیاسی تشدد کی گنجائش نہیں راج ناتھ

کیرلا۔۔۔۔پولیس نے آر ایس ایس کے ورکر راجیش کے قتل میں ملوث مرکزی سمیت 4افراد کو گرفتار کرنے کاد عویٰ کیا ہے۔ پولیس کا موقف ہے کہ ذاتی تنازع پر حملہ کیا گیا۔ دریں اثناء مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کیرلاکے وزیر اعلیٰ پی وجین سے رابطہ کرکے ریاست میں امن و امان کی صورتحا پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں سیاسی تشدد کی کوئی جگہ نہیں۔آر ایس ایس کے ورکرپر حملے میںملوث افراد کو جلد کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ وزیر اعلیٰ ریاست میں امن و امان کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھائیںگے اور ملزمان کو جلد سزا دی جائیگی۔

شیئر: