Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گورنر ریاض سے قومی اسمبلی کے سپیکر ایاز صادق کی ملاقات

گورنر ریاض اور سپیکر قومی اسمبلی نے یادگاری تحائف کا تبادلہ بھی کیا (فوٹو: ایس پی اے)
گورنر ریاض ریجن شہزادہ فیصل بن بندر بن عبدالعزیز نے پیر کو ریاض میں اپنے دفتر میں پاکستان کی قومی اسمبلی کے سپیکر ایاز صادق کا خیرمقدم کیا۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر بات چیت کی گئی۔
اس موقع پر گورنر ریاض اور سپیکر قومی اسمبلی نے یادگاری تحائف کا تبادلہ بھی کیا۔
ملاقات میں سعودی شوری کونسل کے رکن ڈاکٹر علی بن محمد الشھرانی اور پاکستان کی قومی اسمبلی کے کئی ارکان بھی موجود تھے۔
قبل ازیں سپیکر ایاز صادق نے سعودی شوری کونسل کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبداللہ آل الشیخ اور مفتی اعظم سے شیخ عبدالعزیز آل الشیخ بھی ملاقات کی۔
یاد رہے سپیکر قومی اسمبلی سعودی عرب کے سرکاری دورے پر ریاض میں ہیں۔ بعد ازاں وہ مدینہ منورہ میں روضہ رسول پر حاضری دیں گے اورعمرہ ادا کریں گے۔

 

شیئر: