نئی دہلی۔۔۔۔کانگریس نے الزام لگایا ہے کہ راجیہ سبھا کے انتخابات کیلئے بی جے پی نے کانگریس کے ارکان توڑنے کی کوشش کررہی ہے۔ریاستی اسمبلی کے ارکان کو دھمکایا جارہا ہے ۔15کروڑ روپے اور آئندہ الیکشن میں ٹکٹ دینے کی پیشکش کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ گجرات سے راجیہ سبھا کی 3نشستوں کیلئے8اگست کو انتخابات ہونے والے ہیں۔ کانگریس کی سربراہ سونیا گاندھی کے سیاسی سیکریٹری احمد پٹیل گجرات سے الیکشن لڑرہے ہیں جس کے باعث سیاسی جوڑ توڑ کیا جارہا ہے۔کانگریس نے اپنے 44ارکان کو گجرات سے بنگلور منتقل کردیا ہے ۔ گجرات میں کانگریسی ترجمان شکسی سنگھ گوہل نے کہا کہ احمد پٹیل کو کامیاب کرانے کی پوزیشن میں ہیں۔ریاست سے کسی تیسرے امیدوار کو راجیہ سبھا میں بھیجنے کی بی جے پی کی کوششیں کامیاب نہیں ہونگی۔