لکھنؤ------ ریاست بھر میں چل رہی تعلیم دوستوں کی تحریک پر سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے کہا کہ تعلیم دوست بڑے پیمانے پر تحریک چلارہے ہیں اور حکومت کہہ رہی ہے کہ ہم نے انہیں ہوا دی ہے جبکہ میں نے ہوا نہیں بلکہ راحت دینے کا کام کیا تھا لیکن یہ حکومت انکو پیٹنے کا کام کر رہی ہے۔ ہم نے تو اپنی حکومت کے دوران کسی واقعہ میں ہلاکت ہوئی تھی تو 20لاکھ دینے کا کام کیا۔ جن تعلیم دوستوں کی موت ہو گئی ہے ان کو50 لاکھ روپے ملنا چاہئے۔ ڈی این اے کی بات این ڈی اے کرتی ہے آپ خود دیکھ لو۔اس حکومت نے اسکیموں سے سماجوادی لفظ تو ہٹا دیا لیکن ہمارا نام پوروانچل ایکسپریس وے سے نہیں ہٹا سکے۔ ہم نے 22 ماہ میں سڑک بنایا، آپ کے پاس تو جادو بھی ہے منتر بھی ،آپ 21 مہینے میں بنا دو، بحث اس بات پر ہونا چاہئے۔یوگی حکومت ریور فرنٹ کی جانچ کی بات کر رہی ہے ،میں کہہ رہا ہوں کہ آگے کا کام تو مکمل کروا دو۔