Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بدمعاشوں کی گولیوں کا نشانہ ؟

لکھنؤ- - - - -دارالحکومت میں بدمعاشوں نے رات لوٹ مار کے ارادے سے ایک میڈیکل ا سٹور آپریٹر کو گولی مار دی۔ گولی نوجوان کے سر میں لگی جس سے گاڑی سے اس کا کنٹرول ہٹ گیا اور کار پلٹ گئی۔ گولی کی آواز سن اور کار پلٹتے ہی وہاں لوگوں کی بھیڑ لگ گئی۔ یہ دیکھ کر بدمعاش وہاں سے بھاگ کھڑے ہوئے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو ٹراما سینٹر میں داخل کرایا جہاں اس کی حالت نازک ہے۔کیندریہ بہار کالونی کا رہائشی30سالہ مکیش مشرا میڈیکل اسٹور آپریٹر ہے۔بتایا جاتا ہے کہ رات تقریباً 11 بجے وہ اپنی دکان بند کے کر گاڑی سے گھر کیلئے نکلا تھا۔ گھر سے کچھ دور پہلے ہی سنسان روڈ پر کچھ لوگوں نے کار روکنے کی کوشش کی۔اسکو کچھ اندیشہ ہوا اور اس نے کار کی رفتار اور تیز کرکے وہاں سے نکلنے کی کوشش کی۔ یہ دیکھ کر وہاں موجود لوگوں نے اس پر گولی چلادی جس سے وہ شدید طور پر زخمی ہوگیا۔ پولیس ملزمان کو تلاش کر رہی ہے۔

شیئر: