Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سنجے گاندھی انسٹیٹیوٹ میں سوائن فلو کے 6 مریض داخل

لکھنؤ- - - - لکھنؤ میں سوائن فلو بڑھتا جا رہا ہے۔ سنجے گاندھی پوسٹ گریجویٹ انسٹیٹیوٹ (ایس جی پی جی آئی) میں سوائن فلو کے 6 نئے کیس سامنے آنے کے بعد افسران کی نیند اڑی ہوئی ہے۔ حکام کے مطابق اب تک سوائن فلو میں مبتلا مریضوں کی تعداد 32 تک پہنچ گئی ہے۔ لکھنؤ میں گزشتہ روز شام تک 6 اور لوگوں میں سوائن فلو کی تصدیق ہوئی ہے۔ ایسا پہلی بار ہوا ہے جب ریاست میں ایک ساتھ اتنے معاملے سامنے آئے ہیں۔ تمام مریضوں کو ان کے گھر میں ہی لگ الگ کمروں میں رکھا گیا ہے۔لکھنؤ کے چیف میڈیکل افسر ڈاکٹرگر گ واجپئی نے بتایا کہ تمام مریضوں کی حالت میں بہتری آ رہی ہے۔سبھی کا علاج انہی کے گھر میں کیا جا رہا ہے۔ مریضوں کے رابطے میں آنے والے لوگوں کو ادویات دی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہردوئی کے 16 سالہ نوجوان کو سردی زکام اور بخار کے بعد اس کی تحقیقات کے نمونے پی جی آئی بھیجے گئے تھے، جہاں اس میں سوائن فلو کے انفیکشن کی تصدیق ہوئی ۔اسی خاندان کے ایک اور رکن میں بھی سوائن فلو کی تصدیق ہوئی ہے۔ اسکے ساتھ ہی ایل ڈی اے کالونی کی ایک خاتون سمیت2اور لوگوں میں بھی سوائن فلو کی تصدیق کی گئی ہے۔

شیئر: