اسلام آباد.. حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ترجمان وزارت خزانہ کے مطابق قیمتوں میں ردو بدل نہ کرنے کا فیصلہ ملک کے موجودہ حالات کی وجہ سے کیا گیا۔ اوگرا نے ڈیزل کی قیمت فی لٹر 5 روپے 7 پیسے اور پٹرول کی قیمت 3 روپے 67 پیسے فی لٹر سستا کرنے۔ مٹی کا تیل 13 روپے، لائٹ ڈیزل 10 روپے ایک پیسے مہنگا کرنے کی سفارش کی تھی۔واضح رہے کہ نواز شریف کی نااہلی کے باعث کابینہ تحلیل کردی گئی جس کے باعث وزارت خزانہ میں سمری کی منظور ی نہیں دی جاسکی۔