نئی دہلی۔۔۔۔میونسپل کارپوریشن کی رپورٹ کے مطابق دہلی میں ڈینگو ،ملیریا اور چکن گونیاکے مریضو ں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔صرف پچھلے ہفتے ملیریا کے 58مریض سامنے آئے یوں اس سال مریضوں کی مجموعی تعداد 288ہوگئی۔ ڈینگو کے مریضوں کی تعداد بھی 180جبکہ چکن گونیا کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 220ہوچکی ہے۔ وسط جولائی سے اس قسم کے امراض بڑھ جاتے ہیں جو نومبرکے آخر تک رہتے ہیں۔ اس مرتبہ یہ امراض جلد پیدا ہوئے اور ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ مانسون کا سیزن اس مرتبہ جلد آیا جس کی وجہ سے یہ امراض پھیلے۔