لندن۔۔۔۔اگر آپ ملازمت پیشہ ہیں اور اونچی ہیل پہن کر دفتر جاتی ہیں تو کچھ اچھی اور کچھ بری خبروں کیلئے تیار رہئے۔ برطانوی ریسرچرز کا کہنا ہے کہ دوتہائی تاجر پیشہ خواتین سمجھتی ہیں کہ اونچی ہیل کے شوز سے وہ زیادہ پرکشش نظر آتی ہیں اس کی وجہ سے ان کا اعتماد بڑھتا ہے ۔ تاہم ریسرچرزکا کہنا ہے کہ اونچی ہیل کے جوتو ں سے کمر میں درد، پنڈلیوں میں کھنچاؤ اور بعض مرتبہ ٹخنے ٹوٹنے کا بھی خدشہ رہتا ہے۔ اس کے نتیجے میں پنجوں میں شدید درد ہوتا ہے جوبڑھ کر ریڑھ کی ہڈی تک پہنچتا ہے۔ سائنسداں تو اپنی اس تحقیق کے نتیجے میں یہاں تک پہنچے کہ ایسی خواتین کو اونچی ہیل کے جوتے پہننے سے قانوناً روکا جائے۔بعض اوقات تو خواتین نے ہی یہ شکایت کی کہ جس جگہ وہ ملازمت کرتی ہیں وہاں ان سے کہا جاتا ہے کہ وہ اونچی ایڑی کے جوتے پہنیں۔پچھلے سال لندن میں ایک ریسپشنسٹ کو اس وقت واپس گھر بھیج دیا گیا تھاجب سادہ جوتوں میں دفتر آئی تھی۔خاتون نے اس کے بعد کمپنی کے خلاف مہم چلا دی تھی ۔ ایک درخواست تیار کی جس پر ایک لاکھ 52ہزار 400افراد نے دستخط کئے تھے۔ اس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ ایسا قانون بنایا جائے کہ کمپنیاں خواتین کواونچی ہیل پہننے کا مطالبہ نہ کرسکیں۔