کیلیفورنیا۔۔۔۔ناسا کے سائنسدانوں نے اکتوبر میں کرہ ارض کے قریب سے گزرنے والے 30میٹر طویل شہابیے پر ابھی سے نظر رکھنا شروع کردیئے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ شہابیہ 12اکتوبر کو کرہ ارض سے صرف 4200میل سے گزرے گا۔ سائنسداں اس وقت یہ اندازہ لگانے کی کوشش کررہے ہیں کہ اس کا کس طرح پتہ چلایا جائے۔جیسے ہی یہ زمین کے قریب آئے گامختلف جدید دوربینوں سے اس کا مشاہدہ کیا جائیگا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بھی پتہ چلایا جائیگا کہ یہ کس مدار پرگردش کررہا ہے۔2012تک جو شہابیہ سائنسدانوں کی نظروں میں تھا لیکن بعد میں اس کا پتہ نہیں چل سکا۔