Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قوت سماعت سے محروم ایتھلیٹس ناراض

نئی دہلی۔۔۔ترکی میں ڈیف اولمپک میں شرکت کے بعد وطن واپس آنیوالے بہرے ایتھلیٹس نے اس وقت دہلی ایئرپورٹ چھوڑنے سے انکار کردیا جب انہیں بتایا گیا کہ ان کے خیر مقدم کیلئے کوئی اعلیٰ عہدیدار ایئرپورٹ پر موجود نہیں ۔واضح رہے کہ ان کی ٹیم نے سونے کے ایک تمغہ سمیت 5تمغے حاصل کئے تھے اور ابتک ہند کی کسی بھی قوت سماعت سے محروم ٹیم کی یہ سب سے اچھی کارکردگی تھی۔اس ٹیم میں 46ایتھلیٹ اور ان کا عملہ شامل تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم اپنا میڈل واپس کردینگے۔ ٹیم کے مترجم چیتن شاہ نے کہا کہ ہم نے8کھیلوں میں حصہ لیا اور اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ہم نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا لیکن کوئی عہدیدار حتیٰ کہ کھیلوں کے وزیر بھی ہمارے خیر مقدم کیلئے نہیں آئے۔ ہم تو یہی چاہتے تھے کہ ہمارے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی۔ ہم نے عہدیداروں سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن و ہ دستیاب نہیں تھے۔

شیئر: