Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مودی نے آسام میں سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لیا

گوہاٹی۔۔۔۔وزیر اعظم نریندر مودی آسام میں حالیہ سیلاب سے تباہ کاری کا جائزہ لینے کیلئے گوہاٹی پہنچ گئے۔ گورنر اور وزیر اعلیٰ نے ان کا استقبال کیا۔وزیر اعظم آسام ایڈمنسٹریٹیو اسٹاف کالج بھی گئے ۔انہوں نے آسام میں سیلاب کی صورتحال کا اسوقت فضائی جائزہ لیا۔وزیر اعظم دہلی واپس جانے سے پہلے حکمراں بی جے پی اور اسکے اتحادیوں کے اجلاس سے بھی خطاب کرینگے۔وہ اروناچل پردیش ، منی پور، ناگالینڈ اور آسام کے وزرائے اعلیٰ کے اجلاس سے بھی خطاب کرینگے۔گزشتہ روز ریاست کے وزیر خزانہ کا کہنا تھاکہ وزیراعظم کے دورے کا مقصد آسام میں سیلاب کے مسئلے سے مستقل طور پر نمٹنا ہے۔

شیئر: