Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطری بحران حل کرانے کیلئے کوشاں ہیں، ٹلرسن

واشنگٹن ....امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا ہے کہ انکا ملک قطری بحران حل کرانے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ جلد ہی کئی وفود خلیجی ممالک بھیجے جائیں گے۔امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمیں قطری بحران جاری رہنے پر بہت زیادہ تشویش ہے۔ انہوں نے واشنگٹن میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ امریکہ خطے میں ایران کے توسیع پسندانہ عزائم کو اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر لگام لگانے کی کوشش کررہا ہے۔ شام میں خانہ جنگی روکنے کیلئے بھی کوشاں ہے۔ امریکی وزیر خارجہ نے بتایا کہ عراق ، داعش کے قبضے سے 70فیصد سے زیادہ کا علاقہ بازیاب کرچکا ہے۔

شیئر: