جدہ ....مکہ مکرمہ ریجن پولیس کے ترجمان کرنل عاطی القرشی نے بتایا کہ جدہ پولیس نے ایک شیرخوار کے قتل کے الزام میں ایشیائی ملازمہ کو گرفتار کرلیا۔جدہ نیشنل گارڈز اسپتال کے ہنگامی وارڈز کی جانب سے شکایت موصول ہوئی تھی کہ ایک سعودی شہری ڈیڑھ برس کے اپنے بچے کو انتہائی نازک حالت میں لیکر پہنچا تھا۔بچے کے دماغ سے خون بہہ رہا تھا۔ معائنے کے دوران ہی بچہ چل بسا۔ ابتدائی معائنے سے واضح ہوا ہے کہ بچے پر تشدد کیا گیا ہے۔ اسکے باپ کا کہناہے کہ ایشیائی ملازمہ اس کی ذمہ دار ہے۔ ملازمہ کو گرفتار کرکے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔