واشنگٹن۔۔۔عالمی بینک نے سندھ طاس معاہدے کے تحت ہندوستان کو دریائے جہلم اور چناب کی نہروں پر ہائیڈروالیکٹرک بجلی گھر کی تعمیر کی اجازت دیدی ہے۔ پاکستان نے کرشن گنگا اور رتلی ہائیڈورالیکٹرک پاورپلانٹ کی تعمیر کی ہندوستانی کوشش کی مخالفت کی تھی۔ دونوں ملکوں کے درمیان سندھ طاس معاہدے کے بارے میں سیکریٹریوں کی سطح پر ہونیوالی بات چیت کے بعد بتایا گیا کہ دونوں ممالک ان پلانٹس کے ڈیزائن پراختلاف رکھتے ہیں۔ بینک کا کہنا ہے کہ اگرچہ ہند کو تعمیرات کی اجازت دی گئی ہے لیکن اس پر معاہدے کی پابندی پر بھی زور دیا گیا ۔بینک نے بتایا کہ دونوں ملکوں کے درمیان ہونیوالی بات چیت خیر سگالی کے جذبے کے تحت کی گئی۔