اسلام آباد ... پاکستان میں چھٹی قومی خانہ و مردم شماری کے ابتدائی نتائج کا اعلان موجودہ سیاسی صورتحال کے باعث مو خر کردیا گیا ۔ ابتدائی نتائج کا اعلان جولائی کے آخری ہفتے میں کیا جانا تھا۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے حکام کے مطابق تیاری مکمل ہے تاہم سیاسی صورتحال کے باعث یہ عمل موخر کیا گیا ۔ مردم و خانہ شماری کے ابتدائی نتائج تیار کر لئے۔ وزیر خزانہ کی جانب سے عہدہ سنبھالنے اور مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس بلائے جانے پر نتائج پیش کر دیئے جائیں گے۔و ا ضح رہے کہ پاکستان میں 19 سال بعد مردم شماری کا عمل2مرحلوں میں مکمل ہو ا ہے۔