Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خلیجی ملکوں کے شہری جب چاہیں عمرے کے لیے سعودی عرب آسکتے ہیں

خلیجی شہریوں کے لیے عمرہ ادائیگی کو آسان بنانے کا اعلان کیا ہے (فائل فوٹو: عرب نیوز)
سعودی وزارت حج وعمرہ نے خلیجی ممالک کے شہریوں کے لیے عمرہ ادائیگی کو آسان بنانے کا اعلان کیا ہے۔ جی سی سی کے شہری جب چاہیں عمرے کے لیے مملکت آسکتے ہیں۔
سبق نیوز کے مطابق وزارت حج وعمرہ نے ایکس اکاونٹ پر اس حوالے سے جاری اطلاع میں بتایا کہ خلیجی ممالک کے شہریوں کو عمرہ کی آدائیگی کے لیے سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں وہ زمینی یا فضائی راستے سے جب بھی چاہیں مملکت آسکتے ہیں۔
خلیجی شہریوں کے لیے’نسک‘ پلیٹ فارم پرعمرے کی بکنگ حاصل کرنے کو بھی آسان بنایا گیا ہے,
اس حوالے سے وزارت حج وعمرہ کا کہنا ہے پلیٹ فارم پر عمرہ پرمٹ کے حصول کو انتہائی آسان بنایا گیا ہے۔
وزارت نے مسجد نبوی کی زیارت کے لیے ریاض الجنہ پرمٹ کے حصول پر بھی زور دیا ہے تاکہ آرام  وسکون سے زیارت کی جاسکے۔

 

شیئر: