اسلام آباد... اسلام آباد کی عدالت نے چوہدری شوگر مل ریکارڈ ٹمپرنگ کیس کے مرکزی ملزم ظفر حجازی کی ضمانت بعد از گرفتاری پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ ایف آئی اے نے دوران سماعت ظفر حجازی کے کمپیوٹر سے لی گئی تفصیلات عدالت میں پیش کیں۔ ایف آئی اے نے ملزم کی درخواست ضمانت کو خارج کرنے کی استدعا کرتے ہوئے موقف اختیار کیاکہ ظفر حجازی ریکارڈ ٹمپرنگ میں براہ راست ملوث ہیں۔ان کی درخواست ضمانت منسوخ کی جائے۔ ظفر حجازی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ظفر حجازی چوہدری شوگر مل ریکارڈ ٹیمپرنگ میں ملوث نہیں ۔ ایس ای سی پی کے جو افسران ٹمپرنگ میں ملوث ہیں، انہیں شامل تفتیش ہی نہیں کیا گیا۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔