’’برتھ آف دی ڈریگن‘‘ کا نیا ٹریلر
نئی ایکشن سے بھرپور ہالی ووڈ فلم ’’برتھ آف دی ڈریگن‘‘ کا نیا ٹریلر ریلیز ہوگیاہے جس میں بروس لی کے ایکشن کے نئے انداز پیش کئےگئے ہیں۔ نئے ٹریلر میں بروس لی اور اور ان کے استادوونگ جیک مین کے درمیان ہونےوالی ایکشن لڑائی کو دکھایاگیاہے۔ مارشل آرٹ کےبادشاہ سمجھےجانےوالے بروس لی کی زندگی پر مبنی فلم میں ان کے ایکشن، مارشل آرٹس اور چینلجزکو دکھایاگیاہے۔ فلم میں بروس لی کا کردار نوجوان اداکار فلپ این جی ادا کررہے ہیں۔برتھ آف دی ڈریگن 25 اگست کو ہالی وڈ کے سینما گھروں میں پیش ہورہی ہے۔