امریکی صدر لندن بی جانسن کی زندگی پر فلم
حال ہی میں ہالی وڈ کی ایک نئی فلم’’ ایل بی جے‘‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا جس کی کہانی ہے سابق امریکی صدر لندن بی جانسن کی زندگی پر۔ ہالی وڈ میں امریکہ کی سیاسی صورتحال کےحوالے سے سابق صدر کی بائیوگرافی فلم کیلئے چنی گئی ہے جسے مشہور اداکار ووڈی ہارلسن نبھارہے ہیں۔ سابق امریکی صدر لنڈن نے جان ایف کینڈی کے قتل کےبعد امریکہ کی صدارت سنبھالی تھی۔وہ36ویںامریکی صدرتھے، ایل بی جے ان کی سیاسی سرگرمیوں اور مشکلات کی عکاسی کرتی ہے۔ فلم 3 نومبر کو بڑی اسکرین پر پیش کی جائےگی۔