لکھنو------ ویمن پاور لائن 1090کو جلد ہی یوپی سے جوڑ دیا جائیگا۔ ایک خصوصی سافٹ ویئردونوں سہولتوں سے آراستہ ہوگا۔ شکایت کنندگان کی شکایت سننے کے بعد اسے یوپی 1090کو بھیج دیا جائے گا اور پھر وہ اس پر قانونی کارروائی کریگی۔اسی طرح یوپی 100پر کوئی ایسی شکایت موصول ہوتی ہے جو 1090سے متعلق ہے تو اس شکایت کو نوٹ کرنے کے بعد 1090پر بھیج دیا جائیگا۔ اس کیلئے شکایت کنندہ کو الگ الگ نمبر پر فون کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ کے ڈی جی آنند کمار نے کہا کہ ایمرجنسی کیلئے دی جانیوالے تمام سہولتوں کو 100نمبر سے جوڑا جارہا ہے۔ اس سے کام میں شفافیت آئیگی اور متاثرہ افراد کو الگ الگ نمبروں پر کال کرنے کی تکلیف سے نجات مل جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ نہ صرف یوپی کے 100نمبر کے ساتھ 1090کو جوڑا جارہا ہے بلکہ ایمبولینس خدمات ت 108،فائر بریگیڈ ۱101جیسی دیگر خدماد کے اداروں کو بھی 100 نمبر سے جوڑ دیا جائےگا ۔