لکھنو------طویل عرصے سے کھانے پینے سے ہی بیماریوں کو دور کرنے کی کوشش میں مصروف چندرشیکھر آزاد زرعی و ٹیکنالوجی یونیورسٹی (سی ایس اے) کانپور نے ایک اہم کامیابی حاصل کی ہے۔ یہاں کی ایک خاتون زرعی سائنسدان نے رائی سے مل کر بنی گیہوں کی نئی نسل ’ٹی ٹیکل‘ سے دوا تیار کی ہے، جو لوگوں کو شکر کے ساتھ قلبی عارضہ سے بچائے گی۔ ٹی ٹیکل گیہوں میں فائبر، گلائی سیمک انڈیکس و پروٹرین وافر مقدار میں پانے کی وجہ سے یہ صحت کیلئے مفید ہے۔ سی ایس اے میں اس نسل کے بیج تیار کئے جارہے ہیں۔