بنارس-----بنارس کی مقامی پولیس نے بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان، اداکارہ انوشکا شرما اور ہدایت کار امتیاز علی کیخلاف ایک نوٹس جاری کرکے 5 لاکھ سے زائد رقم فوری طور پر ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ ایس پی بنارس نے جمعرات کو یہاں ایک بیان میں کہا کہ 2روز قبل شاہ رخ خان، ا نوشکا اور ہدایت کار امتیاز علی اپنی فلم ’’ہیری میٹ سیجل‘‘ کی پرموشن کے سلسلے میں بنارس آئے تھے۔ یہاں انہوں نے اپنی اور ساتھیوں کی سیکیورٹی کیلئے تقریباً ڈھائی سو پولیس اہلکاروں کی خدمات لی تھیں جس کا بل 5 لاکھ روپئے سے زائد ہوتا ہے لیکن اس کی ادائی سے قبل بالی وڈ کی یہ ٹیم بنارس چھوڑ کر چلی گئی اس لئے مقامی پولیس کو شاہ رخ خان کے نام یہ نوٹس جاری کرنا پڑا۔