Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دانیال عزیز اور طلال چوہدری بھی کابینہ میں

اسلام آباد... نئی وفاقی کابینہ جمعہ کی صبح حلف اٹھائے گی۔ صدر ممنون حلف لیں گے۔ کابینہ میں چند اہم تبدیلیاں متوقع ہیں۔ خواجہ آصف کو وزیر خارجہ بنائے جانے کا امکان ہے۔ 4 یا 5مزید نئے وزراءکو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بیشتر وزارتیں انہی وزرا کے پاس رہیں گی جو نواز شریف کابینہ میں تھیں۔ ذرائع کے مطابق احسن اقبال کی وزارت تبدیل کی جائے گی ، انہیں وزیر داخلہ بنایا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق دانیال عزیز اور طلال چوہدری کو وزیر مملکت بنایا جارہا ہے۔ پرویز ملک کو وزیر مملکت برائے تجارت کا قلمدان ملے گا۔ عبدالرحمان کانجو،خسرو بختیار اور جنید انور چوہدری کو بھی وزیر بنائے جانے کا امکان ہے۔ مریم اورنگزیب وزیر اطلاعات رہیں گی ۔ اسحاق ڈار کو وزارت خزانہ دوبارہ ملے گی ۔ خرم دستگیر کو وزیر دفاع بنایا جا رہا ہے۔ اویس لغاری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے وزیر ہونگے ۔چوہدری جعفر اقبال اور مشاہد اللہ کو بھی وزیر بنایا جار ہا ہے ۔ وزارت پانی و بجلی شاہد خاقان خود دیکھیں گے ۔ چوہدری نثار نے باضابطہ طور پر وزیر اعظم شاہد خاقان کو بتا دیا کہ وہ کابینہ میںشامل نہیں ہونگے۔ذرائع کے مطابق مشاورتی اجلاس میں شہباز شریف کو الیکشن لڑانے یا نہ لڑانے کا فیصلہ موخر کردیا گیا۔ این اے 120 کے ٹکٹ کا فیصلہ نہیں ہو سکا۔

 

شیئر: