Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اوڈی کپ :ایٹلیٹیکو میڈرڈ نے لیور پول کو پنالٹی ککس پر4-5 سے شکست دیدی

میونخ: اسپین کے کلب ایٹلیٹیکومیڈرڈ نے انگلش کلب لیور پول کو فائنل میں پنالٹی شوٹ آوٹ پر 4کے مقابلے میں5گول سے شکست دے کی اوڈی کپ جیت لیا۔مقرہ وقت میں میچ ایک، ایک گول سے برابر رہا تھا تاہم پنالٹی ککس کے دوران لیور پول کے کھلاڑی جارڈن ہینڈرسن کی کک ہسپانوی ٹیم کے گول کیپر نے روک کر اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کر دیا۔ ایٹلیٹیکو کی جانب سے لگائی جانے والی تمام شاٹس پر گول ہوئے اور فتح بھی اس کے حصے میں آئی ۔گزشتہ ماہ ہانگ کانگ میں پریمیئر لیگ جیتنے کے بعد لیور پول کو امید تھی کہ وہ یہ ٹورنامنٹ جیت کر ڈبل کرنے میں کامیاب ہو جائے گی لیکن یہ تمنا پوری نہ ہو سکی۔قبل ازیں میچ کے دوران مقررہ وقت کے دوران ایٹلیٹیکو میڈرڈ کے کھلاڑی کیڈی بارے نے پہلے ہاف کے 33ویںمنٹ میں گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی جو 83ویں منٹ تک برقرار رہی ۔ ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ ہسپانوی کلب اسی برتری پر فائنل اپنے نام کرلے گا لیکن لیور پور کو ملنے والی پنالٹی کک پر رابرٹ فرمینو نے گول کرتے ہو ئے میچ برابر کر دیا۔اضافی وقت میں بھی کوئی ٹیم میچ کو فیصلہ کن نہیں بنا سکی اور میچ پنالٹی ککس پر چلا گیا تھا۔یہ دوسرا موقع ہے جو فائنل میں لیور پول کو پنالٹیز کی بنیاد پر شکست سے دوچار ہونا پڑا ۔ 2016ءمیں کیپٹل ون کپ کے فائنل میں اسے مانچسٹر سٹی نے شکست دے کر ٹرافی سے محروم کیا تھا۔

شیئر: