Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جوکی فرینکلن ڈیٹوری اپنے بیٹے کو جوکی بنانے کا خواہشمند

    لندن:انگلینڈ کے مشہور اطالوی نژاد جوکی فرینکلن ڈیٹوری نے کہا وہ اپنے بیٹے کو جوکی بنا کر اپنے کیریئر کو طول دینا چاہتے ہیں۔46سالہ فرینکی کا کہنا تھا کہ وہ اس دن کا انتظار کررہا ہے جب اس کا بیٹا روکو پروفیشنل جوکی کے طور اس کے ساتھ ریس میں حصہ لے گا۔12سالہ روکوآئندہ4سال میں معاون جوکی کے طور گھڑ دوڑ میں حصہ لینے کے قابل ہو جائے گا اور ماہرین کو بھی توقع ہے کہ اپنے دادا اور والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کامیابیاں سمیٹے گا۔فرینکی نے کہا ہم دونوں گھڑ دوڑمیں شرکت کر چکے ہیں لیکن میں چاہتا ہوں کہ وہ بھی پروفیشنل جوکی کے طور پرمیرے ساتھ مقابلے میں شریک ہو اور اس طرح مجھے اپنا کیریئر آگے بڑھانے کی تحریک ملے گی۔ فرینکی 3 مرتبہ چیمپیئن بن چکے ہیں جبکہ اس کے والدنے اٹلی میں 13 مرتبہ چیمپیئن جوکی بننے کا کارنامہ انجام دیا تھا۔

شیئر: