Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تیزاب سے حملہ ہو تو کیا کیا جائے؟

لندن .... ممتاز ڈاکٹروں نے عوام کو ہدایت جاری کی ہے کہ اگر وہ سڑک پر کسی تیزاب سے متاثرہ شخص کو دیکھیں تو سب سے پہلے یہ کام کریں کہ اس کے متاثرہ کپڑے اتار کر دوسرے کپڑے پہنا دیئے جائیں اور اسکے جسم پر زیادہ سے زیادہ پانی ڈالا جائے۔ واضح رہے کہ برطانیہ میں گزشتہ 6ماہ کے دوران اس قسم کے 400سے زیادہ حملے ہوچکے ہیں۔ اس کے نتیجے میں بے شمار افراد نابینا ہوچکے ہیں یا انکے چہرے بگڑ چکے ہیں۔ ماہرین کا کہناہے کہ اس موقع پر جمع ہونے والے تماشائی اپنا کردار ادا کریں تو متاثرہ شخص کو کم سے کم نقصان ہوگا۔ لوگوں کو بھی سکھانا چاہئے کہ کس طرح متاثرہ شخص کی مدد کی جائے۔ ڈاکٹروں نے یہ بات پاکستانی نژاد برطانوی خاتون 21سالہ ریشم خان پر ہونے والے تیزاب حملے کے بعد جاری کی ہے۔ وہ ماڈلنگ کرتی تھی ۔ اس حملے کے بعد یہ حالت ہوگئی کہ اب اپنے گھر سے بھی نکلنے سے خوفزدہ ہیں۔ گزشتہ ماہ وہ اپنی 21ویں سالگرہ منا رہی تھیں اور ایک کار میں جارہی تھیں کہ ایک شخص نے کار کی کھلی کھڑکی سے ان پر تیزاب پھینک دیا تھا۔

شیئر: