لندن .....ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ دن میں صرف2چمچے نمک سے دل کو نقصان پہنچتا ہے۔ 2چمچوں کا مطلب 3.73گرام سوڈیم ہوتا ہے۔ اسکے نتیجے میں بلڈ پریشر بھی بڑھ جاتا ہے۔ اسکے علاوہ دل کے پٹھوں پر بوجھ پڑتا ہے اور دھڑکن کی شرح بھی کم ہوجاتی ہے،بلڈپریشر پر اثرات مرتب ہوتے ہیں جس کے نتیجے میں دل کا دورہ پڑ سکتا ہے۔ فالج گر سکتا ہے اور گردوں کے امراض شروع ہوسکتے ہیں۔ برطانیہ کی قومی صحت سروس کے ڈاکٹروں نے سفارش کی ہے کہ کم سے کم نمک لیا جائے۔ ہارورڈ یونیورسٹی کے محققین نے اوسطاً 49سال کی عمر کے 2996افراد پر اس کا تجربہ کیا۔اس سے پتہ لگا کہ زیادہ نمک کھانے والوں کے پٹھوں پر اثرات مرتب ہوئے جبکہ انکے دل کی دھڑکن بھی متاثر ہوئی۔