Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر کا مضحکہ اڑانے پر بنگلہ دیشی صحافی گرفتار

ڈھاکا ....بنگلہ دیشی پولیس نے فیس بک پر ایک وزیر کا مضحکہ اڑانے پر صحافی کو گرفتار کرلیا۔ علاقائی بنگالی زبان کے اخبار کے رپورٹر عبداللطیف کو گزشتہ روز گرفتار کیا گیا۔انکے مخالف اخبار نے انٹرنیٹ کے سخت قوانین کے تحت اس صحافی کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا۔ وفاقی وزیر نے ایک تقریب میں شرکت کی تھی جس میں کسانوں کو بکریاں اور بطخیںمفت دی گئی تھیں تاہم ایسی ایک بکری بعد میں مر گئی تھی جسکے بعد صحافی نے فیس بک پر توہین آمیز ریمارکس پاس کئے تھے۔

شیئر: