Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بنگلہ دیش: ججوں کی برطرفی کا پارلیمانی اختیار ختم

ڈھاکا .... بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ نے اعلیٰ ججوں کو برطرف کرنے کے پارلیمنٹ کے اختیارات ختم کردیئے۔ وکلاءکا کہناہے کہ اس سے ملک کی عدلیہ کی آزادی کو تقویت ملی ہے۔ عدالت عظمیٰ نے فوجی حکمرانی کے دور کی اُس شق کو بحال کردیا جس کے تحت چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم جوڈیشل کونسل کو ہی عدالتی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ججوں کو ہٹانے کا اختیار تھا۔ سپریم کورٹ کے اس اعلان کے بعد آئین میں 16ویں ترمیم کو منسوخ کردیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ اگر یہ دفعہ آئین میں موجود ہوتی تو اس کا مطلب یہ تھا کہ اعلیٰ جج حکومت کے تابع ہوجاتے اور انہیں ہر وقت اپنی برطرفی کا خطرہ لگا رہتا۔ وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے ستمبر 2014ءمیں ججوں کو برطرف کرنے کا اختیار پارلیمنٹ کو دیا تھا۔ 

شیئر: