Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نئی آبدوز سے ہندوستانی بحریہ مضبوط

ممبئی۔۔۔۔11سال بعد ہندوستانی بحریہ میںسب میرین شامل کی جائیگی۔چین سے ممکنہ جنگ کے خطرے کے پیش نظر ہند کے پاس اس آبدوز کا بیڑے میں شامل ہونا اطمینان بخش ہے۔اس سے بحریہ کو تقویت ملے گی ہند کے پاس پہلے 13سب میرین تھیں جو فی الحال7 رہ گئی ہیں ان میں بعض 20سال پرانی ہیں۔ہند اپنی سب میرین کی تعداد میں اضافے پر توجہ دے رہا ہے تاکہ جنگ کے کے موقع پر اسکا بہتر طور پراستعمال ہوسکے۔ فی الحال ہندوستانی بحریہ کے پاس 6میں سے صرف ایک سب میرین آئی این ایس کلواری( INS Kalvari)بحرہند کی سرحدوں کی حفاظت پر مامورہوگی۔چین کے پاس 60سب میرین ہیں اور اس میں سے زیادہ تر اس نےبحر ہند میں تعینات کررکھی ہے۔چین اپنی سب میرین کے بل پر ہندوستانی بحری سرحدوں میں دراندازی کی کوشش کرتا رہتا ہے ۔ چین کے پاس 5ایسی سب میرین ہیں جو ایٹمی اسلحہ سے لیس ہیںڈ اس کے پاس54ڈیزل سے چلنے والی آبدوزیں ہیں ۔ پنٹاگان کی رپورٹ کے مطابق چین کے پاس 78آبدوزیں ہونگی ۔

شیئر: