لکھنو۔۔۔۔گئورکشک گوپال داس بی جے پی کے کل ہند صدر امیت شاہ کے پروگرام میں اپنے مطالبات کی طرف توجہ دلانے کیلئے مردہ سانڈکو جے سی بی مشین پر رکھ کر سیکیورٹی توڑ کر پہنچ گیا اس ہال کے دروازے پر پہنچ گیا۔ گوپال داس گزشتہ 2ماہ سے بھوک ہڑتال پر ہے ۔ اس کا مطالبہ ہے کہ گایوں کے چرنے کے لئے ایک زمین چراگاہ کے طور پر الاٹ کی جائے اس ڈرامے کے دوران گوپال کے بہت سارے حامیوں نے ان کا ساتھ دیا۔ وہ سب گائے کی حفاظت کیلئے نعرے لگا رہے تھے۔