گجرات۔۔۔۔۔بناس کانٹھا میں راہول گاندھی کی گاڑی پر کچھ لوگوں نے زبردست پتھراؤ کیا جس سے گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے ۔ وہاں موجود انکے محافظ دستوں نے بحفاظت گاڑی سے نکال لیا ۔ راہول گاندھی نے گجرات میں سیلاب سے متاثرہ افراد سے ملاقات اوروہاں کی تباہ کاریوںکا جائزہ لینے گئے تھے۔جہاں انہیں مظاہرے کا سامنا کرنا پڑا مظاہرین نے کالے جھنڈے دکھائے اور ان کی گاڑی پر پتھراؤ کیا۔واضح ہوکہ ابھی تک یہ نہیں معلوم ہوسکا کہ پتھراؤ کرنے والے کسی سیاسی جماعت کے کارکن تھے یاس شرپسند عناصر۔ تاہم راہول گاندھی اس واردات میں بال بال بچ گئے۔