آسٹریلیا : طیارہ تباہ کرنے کی سازش کی فرد جرم عائد
سڈنی.... آسٹریلیا کی فیڈرل پولیس کی جانب سے ہوائی جہاز تباہ کرنے کی سازش میںگرفتار کیے گئے 2 مشتبہ افراد پر فرد جرم عائد کر دی ہے۔ فیڈرل پولیس کی جانب سے ہوائی جہاز تباہ کرنے کی سازش میںگرفتار کیے گئے افراد کے حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ افراد ان 4 افراد میں شامل ہیں جنہیں مختلف چھاپوں کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ان کے پاس مصدقہ اطلاعات موجود ہیں کہ یہ دونوں ایک مسافر بردار ہوائی جہاز کو گرانے کی سازش کر رہے تھے۔ متحدہ عرب امارت کی 2ہوائی کمپنیاں بھی آسٹریلوی پولیس کے تفتیشی عمل میں شریک ہیں۔ گرفتار ہونے والے تیسرے شخص کےخلاف تفتیشی عمل جاری ہے جبکہ چوتھے کو عدم ثبوت کی بنیاد پر رہا کر دیا گیا ہے۔ آسٹریلوی پولیس نے جمعہ کو جاری کردہ بیان میں انکشاف کیا ہے کہ ایک غیر ملکی ایئرلائن کو نشانہ بنانے کی سازش کے پیچھے دہشتگرد تنظیم داعش کا ہاتھ ہے۔ آسٹریلوی پولیس نے جمعہ کو جاری کردہ بیان میں انکشاف کیا ہے کہ ایک غیر ملکی ایئرلائن کو نشانہ بنانے کی سازش کے پیچھے دہشتگرد تنظیم داعش کا ہاتھ ہے۔