کراچی... پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم نے سندھ رینجرز پر تفتیش کے دوران اعترافی بیان ریکارڈ کرانے کے لئے نشہ آور دوائیں دینے کا الزام عائد کیا ہے تاہم سندھ رینجرز نے تمام الزامات کو مسترد کردیا۔ڈاکٹر عاصم نے ٹی وی انٹرویو میں دعویٰ کیا تھا کہ رینجرز کی حراست میں دوران تفتیش نشہ آور دوائیں دی جاتی تھیں جس کے بعد بیان ریکارڈ کیا جاتا تھا۔ یاد نہیں کہ اعترافی ویڈیو میں کیا کہا کیونکہ دواوں کے زیر اثر تھا۔ پاکستان رینجرز (سندھ) نے ایک بیان میں اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عاصم کے جو الزامات حقائق کے منافی ہیں۔اس سے قبل ڈاکٹر عاصم نے کبھی دوران حراست، عدالتوں میں پیشی کے دوران اور اپنی رہائی کے بعد رینجرز پر اس قسم کے الزامات عائد نہیں کئے تھے۔