Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایکسپو 2025 ، سعودی عرب اور جاپان کے درمیان مشترکہ اقدار ہیں: سعودی سفیر

دونوں ممالک کے مابین سفارتی تعلقات کی 70ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ فوٹو عرب نیوز
جاپان میں سعودی عرب کے سفیر ڈاکٹر غازی فیصل بن زگر نے کہا ہے ’اوساکا-کانسائی ایکسپو 2025 دنیا کو یہ پیغام دیتا ہے کہ موجودہ چیلنجز کے دور میں رابطے،خوشحالی اور جدت کے لیے ایک ساتھ کھڑے ہونا اہم ہے۔
عرب نیوز کے مطابق سفیر بن زگر نے بدھ کے روز اوساکا میں سعودی عرب کے پویلین کے باضابطہ افتتاح کے موقع پر سعودی عرب اور جاپان کے درمیان گہرے اور مضبوط تعلقات پر روشنی ڈالی۔
سفیر بن زگر نے مزید کہا ’سعودی عرب اس وقت پائیدار اقتصادی ترقی اور دنیا کے لیے خوشحالی کے عزم کے ساتھ اہم تبدیلی کے دور سے گزر رہا ہے جو ایکسپو کے مقاصد سے ہم آہنگ ہے۔‘
سعودی عرب اور جاپان کے درمیان کئی مشترکہ اقدار ہیں اور اس سال دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی 70ویں سالگرہ بھی منائی جا رہی ہے اور  ورلڈ ایکسپو 2030 ریاض میں منعقد ہوگا۔
 سعودی عرب کا پویلین جدت، آئندہ نسل کے لیے نئے مواقع اور ایسی اقدار پیش کرتا ہے جو یہ یاد دہانی کراتی ہیں کہ امن اور خوشحالی اسی وقت ممکن ہے جب ہم سب اس کے لیے سنجیدگی سے عزم کریں۔
پویلین کی تیاری میں بھرپور کوشش کی گئی ہے کہ سعودی ثقافت کو جاپان میں دکھایا جائے تاکہ جو بھی اس میں داخل ہو  ہمارا مستقبل اور ہماری سمت سمجھے اور ہماری وراثت جس پر ہمیں فخر ہے  اس کی ایک جھلک دیکھے۔

آئندہ ورلڈ ایکسپو کے میزبان کے طور پر جاپان سے مشعل وصول کرنا اعزاز ہے۔ فوٹو انسٹاگرام

سعودی عرب میں مستقبل کے بڑے پروجیکٹس القدیہ اور نیوم کے علاوہ پویلین میں سعودی ثقافت کے مختلف پہلوؤں کے ساتھ صدیوں پرانی روایات، قہوہ ، کھجوریں اور مہمان نوازی کو فروغ دیا گیا ہے۔
سعودی عرب کا پویلین 700 سے زائد تقریبات پیش کرے گا جن میں مملکت کے مختلف علاقوں کی ثقافت کو اجاگر کیا جائے گی، جن میں فن، موسیقی، فطرت جیسے موضوعات شامل ہیں۔

سعودی عرب کا پویلین 700 سے زائد تقریبات پیش کرے گا۔ فوٹو عرب نیوز

سفیر کے طور پر میں یہ محسوس کرتا ہوں کہ  جاپان کے ساتھ ہماری گہری ہم آہنگی موجود ہے۔’ریاض میں منعقد ہونے والے آئندہ ورلڈ ایکسپو کے میزبان کے طور پر جاپان سے مشعل وصول کرنا ایک اعزاز ہے اور اسے آگے لے جانا ہماری ذمہ داری ہے۔‘
اس موقع پر سعودی سفیر نے کہا ’آج آپ ہمیں ہمارے گھر(جاپان) میں دیکھ رہے ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کل آپ ہمیں ہمارے گھر (سعودی عرب) میں آ کر دیکھیں گے۔
 

 

شیئر: