دہرادون ۔۔۔۔۔اتراکھنڈ میں بارش اور سیلاب میں اب تک 13لوگوں کی موت واقع ہوگئی۔ پوڑی گڑھوال میں 6افراد سیلاب کی نذر ہوچکے ہیں جبکہ پہاڑوں پر بارش کی وجہ سے ہریدوار میں گنگا کی آبی سطح خطرے کے نشان سے 293میٹر اوپر پہنچ گئی ہے۔ ساتھ ہی بارش سے ٹہری ڈیم کی آبی سطح مسلسل بڑھ رہی ہے۔ ٹہری ڈیم کی جانب سے ٹہری ضلع مجسٹریٹ کو خط لکھ کر حالات سے آگاہ کیا گیا ہے کہ پہاڑوں پر بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے ڈیم کی آبی سطح میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔