لکھنؤ۔۔۔۔علامہ شبلی میڈیکل ہیلپ لائن کی جانب سے غریبوں اور ضرورت مندوں میں مفت چشمے تقسیم کئے گئے اور ماہانہ طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کے آرگنائزر اور کنوینر ڈاکٹر مسیح الدین خان نے نظامت کی ۔ کیمپ میں ڈاکٹر ارم سعید خصوصی طور پر شریک ہوئیں اور غریبوں میں چشمے تقسیم کئے ۔ ڈاکٹر مسیح الدین خان نے بتایا کہ ادارہ کا آئندہ کیمپ 9ستمبر کو منعقد ہوگا ۔ جلسہ میں احتشام مرزا ،ڈاکٹر سعید احمد ،قاضی اکرم ضیاء، اشرف علی ، رمیش جیسوال نے شرکت کی۔