Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موبائل کے ذریعے امریکیوں کا ڈیٹا چین منتقل

واشنگٹن۔۔۔۔۔ آن لائن مصنوعات فروخت کرنے والی امریکہ کی کمپنی ایمازون کی جانب سے فروخت کے لیے پیش کیے گئے ’بلیو‘ نامی اسمارٹ موبائل کے ذریعے صارفین کا ڈیٹا چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔اب کمپنی نے موبائل فون کی فروخت بند کردی۔کمپنی نے ٹوئیٹ میں بتایا کہ بلیو اسمارٹ موبائل میں سیکیورٹی کمزوریوں کے انکشاف کے بعد موبائل کو ایمازون سے ہٹادیا گیا، اب یہ موبائل مزید فروخت کے لیے پیش نہیں ہوگا۔تاہم کمپنی نے یہ وضاحت نہیں کی کہ جن صارفین کا ڈیٹا چوری کرکے چین منتقل کیا گیا، ان کے ڈیٹا کا کیا ہوگا؟ایمازون نے بلیو موبائل کو فروخت کے لیے پیش کرتے وقت اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ اس کے سافٹ ویئر کی تیاری تیسرے فریق نے کی۔اطلاعات کے مطابق بلیو اسمارٹ موبائل میں استعمال کیے جانے والے سافٹ ویئر کی تیاری چین میں ہوئی، جب کہ سافٹ ویئر میں سیکیورٹی کمزوریوں کی نشاندہی امریکی کمپنی نے کی۔ایمازون نے بلیو کو گزشتہ برس کے آخر میں فروخت کے لیے پیش کیا تھا، بعد ازاں اسمارٹ آلات میں سیکیورٹی خامیوں پر نظر رکھنے والے ادارے کریپٹو وائر نے یہ خبر دی تھی کہ بلیو موبائل کے ذریعے صارفین کا ڈیٹا چوری کیا جا رہا ہے۔

شیئر: