Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منشیات سمگلنگ پر 2 غیرملکیوں کو سزائے موت

نشہ آور اشیا کی سمگلنگ میں ملوث مجرموں کے لیے موت کی سزا مقرر ہے۔ (فوٹو سبق)
وزارت داخلہ نے تبوک اور الجوف ریجن میں منشیات سمگلنگ میں ملوث 2 غیرملکیوں کی سزائے موت کے احکامات پر جمعرات کو عمل درآمد کردیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے جاری تفصیلی بیان میں کہا گیا ہے کہ الجوف ریجن میں شامی باشندے فواز البکار کو بڑی مقدار میں نشہ آور گولیاں سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں شواہد اور اقبالِ جرم پر عدالت نے مملکت کے قانون کے مطابق اسے سزائے موت کا حکم سنایا۔
دوسری جانب تبوک میں اردنی باشندے حسن علی العطون کو نشہ آور گولیاں مملکت میں سمگل کرنے پر حراست میں لیا گیا جس کا مقدمہ انسداد منشیات کی مخصوص عدالت میں بھیجا گیا جہاں اس کے خلاف تمام شواہد ملنے پر عدالت نے سزائے موت کا حکم سنا دیا۔
وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ مملکت میں منشیات فروشی سنگین جرائم میں شامل ہے۔ نشہ آور اشیا کی سمگلنگ میں ملوث مجرموں کے لیے موت کی سزا مقرر ہے۔

 

 

 

شیئر: