لاہور ... وزیر اعلی پنجاب کے صاحبزادے حمزہ شہباز کی اہلیہ ہونے کی دعویدارعائشہ احد نے کہا ہے کہ صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ کیخلاف ایک ارب روپے کا ہرجانہ اور ایف آئی آر درج کراوں گی۔ نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں انہو ںنے کہا کہ رانا ثناءاللہ کو خواتین کی کردار کشی کیلئے رکھا گیا ہے۔اب ثبوتوں کے ساتھ پریس کانفرنس کروں گی۔ واضح رہے کہ راناثناءاللہ نے ٹی وی انٹرویو میں عائشہ احد کے خلاف نا زیبا الفاظ استعال کئے اور کہا کہ وہ جائداد اور دولت کے لئے ڈرامہ کر رہی ہے۔اس سے قبل عائشہ احد نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ گلالئی کے لئے کمیٹی بناد ی گئی میاں صاحب گھر کی بہو کو کب انصاف دلائیں گے۔