ریاض....سعودی سیکیورٹی فورسز نے العوامیہ قصبے اور المسورہ محلے کو آر پی جی لیکر چلنے والوں سے پاک کردیا۔ دہشتگرد عناصر کےخلاف سیکیورٹی آپریشن کیا گیا۔2003ءمیں دہشتگردو ںکےخلاف کارروائی شروع کی گئی تھی۔یہاں ڈیرہ ڈالنے والے القاعدہ کے کارکن اپنے گرد گھیرا تنگ ہونے پر العوامیہ اور المسورہ سے بھاگ کھڑے ہوئے۔ قطیف کمشنری کے العوامیہ قصبے میں دہشتگرد انتہائی خطرناک ہتھیاروں سے لیس ہوگئے تھے۔ آر پی جی لیکر چلنے لگے تھے۔ بارودی سرنگیں بچھا رہے تھے اور دھماکہ خیزاشیاءالعوامیہ او رالمسورہ میں تیار کرنے لگے تھے۔ انہوں نے سیکیورٹی کے اہلکاروں کو اغوا اور ہلاک کیا۔ تاروت کے میئر پر قاتلانہ حملے کی کوشش کی۔ لبنانی حزب اللہ سے رابطے کرتے ہوئے پائے گئے تھے۔